کینیڈا کے شہر ہملٹن میں پاکستانی فیملی کے گھر پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پاکستانی نوجوان قتل اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رات تین بجے فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دو افراد کو زخمی حالت میں پایا۔
پولیس نے کہا کہ دونوں زخمی بھائیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر ایک بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے والد فقیر علی کو اغوا کیا گیا پھر 6 گھنٹوں بعد زخمی حالت میں چھوڑ دیا گیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پاکستانی فیملی کے گھر پر حملہ کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔