کورونا کیسز: ہزارہ یونیورسٹی 10 روز کیلئے بند

ہزارہ یونیورسٹی میں کورونا کیسز سامنے آنے پر یونیورسٹی کو دس روز کے لیے بند کردیا گیا۔

ںجی ٹی وی کے مطابق ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے اسٹاف میں کورونا مثبت کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے یونیورسٹی کو 10 دن کے لیے بند کردیا۔

اس کے علاہو ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں آج ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے۔

یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق امتحانات 15 فروری کے بعد ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں