کراچی کاعسکری پارک، کے ایم سی امیوزمنٹ پارک میں تبدیل

سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد شروع کردیا گیا، کراچی میں پرانی سبزی منڈی پر قائم عسکری پارک کا نام تبدیل کرکے ’کے ایم سی امیوزمنٹ پارک‘ رکھ دیا گیا، کے ایم سی آج پارک تحویل میں لیکر انٹری فیس بھی ختم کردے گی، پارک میں واقع شادی ہال بھی مسمار کیا جارہا ہے۔

سپریم کورٹ پاکستان نے کراچی کے بڑے پارکس میں سے ایک عسکری پارک کو واپس کے ایم سی کی تحویل میں دینے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد انتظامیہ نے ہدایت پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

کے ایم سی نے پارک کے گیٹ پر ’کے ایم سی امیوزمنٹ پارک‘ کا بورڈ آویزاں کردیا، جس کے بعد پارک میں موجود شادی ہال بھی مسمار کیا جارہا ہے تاہم احاطے میں قائم دکانیں قانونی وجوہات کے باعث مسمار نہیں کی جاسکیں، انتظامیہ کے مطابق کے ایم سی انتظامیہ آج پارک تحویل میں لینے کے بعد اس میں داخلے کی فیس بھی ختم کردے گی۔

کراچی کے 18 ایکڑ پر مشتمل پارک کا نام 5 فروری سے کشمیر پارک رکھا جائے گا، جس کا بورڈ بھی آویزاں ہوگا، افتتاحی تقریب بھی اسی روز ہوگی، جس کے بعد پارک میں داخلے کیلئے معمولی فیس مقرر کی جائے گی، اس سے حاصل ہونیوالی آمدنی پارک کی دیکھ بھال پر خرچ ہوگی۔

پارک سی ای او کا کہنا ہے کہ شہریوں کیلئے پارک میں نئے جھولے بھی نصب کئے جائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں