کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے گزشتہ رات روانہ ہونے والی شاہ حسین ایکسپریس پنجاب میں سماسٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچنے پر اس کے انجن میں آگ لگ گئی جس پر ریلوے کے عملے نے انجن فوری طور پر دیگر بوگیوں سے الگ کردیا اور واقع کی اطلاع فورا مقامی انتظامیہ اور پولیس کودی.
اس حوالےسے حکام نےمزید بتایا کہ سماسٹہ پولیس اور 1122 ریسکیو کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا جہنوں نے ریلوے ملازمین کی مدد سے انجن میں لگی آگ کو بجھا دیا جب کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم انجن کو شدید نقصان پہنچا۔

ریلوے حکام کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کے لیے نئے انجن کا انتظام کرنے کے بعد ٹرین کو دوپہر پونے بارہ بجے منزل کی طرف روانہ کردیا گیا۔

حکام کے مطابق یہ ٹرین 4 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے اور ریلوے ٹیم میں آتشزدگی کا نشانہ بننے والے انجن کا معائنہ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں