کراچی؛ یوم عاشورہ اور 14 اگست پر سیکیورٹی اقدامات، رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس

کراچی میں رینجرزہیڈکواٹرمیں ڈی جی رینجرزسندھ کی زیرصدارت یوم عاشورہ اور14اگست کےموقع پرسیکیورٹی اقدامات کاجائزہ لینےکےلیےاہم اجلاس منعقد ہوا۔

یوم عاشورہ اور14اگست کےموقع پر سیکیورٹی اقدامات کاجائزہ لینے کے لیےڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل افتخارحسین چوہدری کی زیرصدارت کراچی میں رینجرز ہیڈکواٹر میں اعلی سطعی اجلاس منعقدہوا ۔

ترجمان رینجرزکےمطابق اجلاس میں بریفنگ کہاگیا رینجرز اور پولیس کی جانب سے یکم محرم الحرام سے جاری مشترکہ فلیگ مارچ اوراسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائےتمام مکاتب فکر کے اجتماعات، مجالس، جلوسوں اور داخلی اور خارجی راستوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائےگا۔

صوبائی حکومت کی طرف سے دئیے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین کی پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائےگا۔

خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائےگی جبکہ ترجمان رینجززکےمطابق علماء کرام سے اپیل ہےکہ صوبے بھر میں امن وامان قائم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھر پور تعاون کریں جبکہ رینجرزہیڈکواٹرمیں منعقدہ اجلاس میں رینجرز،پولیس اورحساس اداروں کےافسران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں