کامیڈین عمر شریف کی موجودہ تصور دیکھ کر مداحوں کی دعائیں

پاکستانی کامیڈین عمر شریف طویل عرصے سے علیل ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر نے مداحوں کو افسردہ کردیا ہے۔

وائرل تصویر میں عمر شریف کو وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے داڑھی بڑھائی ہوئی ہے اور سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے۔ کامیڈین کی یہ تصویر سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں