چینی افواج کے ترجمان کے مطابق غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے بھارتی شہری کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی فوج کے حوالے کر دیا ہے۔
خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان کرنل لانگ شاؤہوا نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی شہری حال ہی میں گشت کے دوران چینی بارڈر گارڈز کو نظر آیا تھا۔
پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ویسٹرن تھیٹر کے وی چیٹ کے آفیشل اکاؤنٹ میں جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی شہری غیرقانونی طور پر چین کے علاقے میں داخل ہوا اور پھر معمول کے مطابق سوالات پوچھے گئے۔
چینی سرحدی محافظوں نے قرنطینہ اور سرحدی قواعد و ضوابط کا جائزہ لیا گیا اور انسانی بنیاد پر مدد فراہم کی گئی۔