پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام میں 6 ادارے میئر کے ماتحت رہیں گے۔
پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام سے متعلق مزید نکات اور تجاویز سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق 6 اداروں کے اختیارات میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے پاس ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نئے نظام کے تحت 35 ڈسٹرکٹ کونسلز کا قیام عمل میں لایا جائےگا اور ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ لو کل گورنمنٹ اتھارٹی بھی قائم کی جائےگی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک کروڑ آبادی سے زائد والے شہر میں بلدیاتی نمائندوں کی تعداد 71 جبکہ 50 لاکھ سے ایک کروڑ کے درمیان آبادی والے شہر میں 64 بلدیاتی نمائندے ہوں گے۔