پشاور میں ویکسین نا لگوانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ

پشاور: وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا اور مشیر اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ان کی موبائل سم بند کریں گے۔

پشاور میں معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران تیمورسلیم جھگڑا نے کہا کہ صوبائی ٹاسک فورس اجلاس میں کورونا کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، داخلہ اور صحت کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بریفنگ دی۔

صوبائی وزرا نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر بھارت سے آئی ہے اور یہ زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے، گزشتہ روز صوبے میں کورونا کی مثبت شرح 5.2 فیصد شرح رہی، اس وقت صوابی، سوات، نوشہرہ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 13اسپتالوں میں 1360 کورونا مریض ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں