کراچی میں پاکستان کسٹمز انٹیلیجنس کی جانب سے بڑی کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر میں کوریئر کمپنی کے دفتر پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے کپڑے، اسمگلڈ آئی فون13 پرومیکس اور ٹیبلیٹس ضبط کرلیے گئے ہیں۔
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے اسمگلڈ کپڑے کا وزن 1 لاکھ 4 ہزار کلو گرام ہے جبکہ پکڑے گئے موبائل فونز کی مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
واضح رہے کہ کوریئر کمپنی کو بھی نوٹس جاری کرکے اسمگلنگ سے متعلق جواب دینے کا حکم دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ پکڑے گئے کپڑے اور موبائل فونز کی مجموعی مالیت 23کروڑ روپے سے زائد ہے۔