پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید 4،199 کیسز مثبت اور 141 اموات

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 61 ہزار 410 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4199 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 141افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہونے والی 141 اموات تقریباً گزشتہ 4 ماہ میں ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد رہی۔
اس سے قبل ملک میں 3 مئی کو کورونا سے 161 افراد انتقال کرگئے تھے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3915 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 19 ہزار 434 ہوگئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 91204 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں