ٹک ٹاک نے اسنیپ چیٹ کی طرز پر نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی

ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لئے اسنیپ چیٹ کی طرز پر نئے فیچر کی آزمائش ‏شروع کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹک ٹاک پر ویڈیو کا دورانیہ بڑھانے کے بعد دیگر سوشل میڈیا ایپس کی طرح اسٹوریز کا فیچر تیار ‏کیا جارہا ہے۔ ‏

انسٹاگرام، فیس بک اور اسنیپ چیٹ کی طرح اب ٹک ٹاک پر بھی صارفین اسٹوریز لگا سکیں گے ،اس ‏فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے اور تجزیے کے بعد اسے متعارف کروایا جائے گا۔فی الحال اسے محدود پیمانے پر متعارف کروایا گیا ہے تاکہ فیڈ بیک حاصل کر کے اس میں مزید ‏بہتری لائی جا سکے۔

دیگر سوشل میڈیا ایپس کی طرح ٹک ٹاک اسٹوری کی مدت بھی 24 گھنٹے ہو گی جو مقررہ مدت ‏کے بعد ازخود ختم ہو جائے گی۔ اسٹوری میں صارفین، تصاویر، ویڈیوز لگا سکیں گے۔اس حوالے سے ٹک ٹاک نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محدود پیمانے پر اسٹوری آپشن کو ‏متعارف کروا کر ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

ٹک ٹاک چین کی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے اور یہ دنیا میں مقبول ترین سوشل میڈیا ایپس میں سے ایک ہے۔دنیا کے 150 ممالک میں ٹک ٹاک کے ایک ارب سے زیادہ صارفین موجود ہیں۔ امریکہ میں اب تک 200 ملین سے زائد باراس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں