ُپاکستان میں کورونا وائرس سے 2 ہلاکتیں، 1467 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1400 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43540ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1467 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.33 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 28974ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 7 ہزار 114 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 266 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار 253 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں