وزیراعظم کی تحریک انصاف کی ٹیم کو بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی پرمبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان اور تحریک انصاف کی ٹیم کو صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے غیر ملکی آقاوں کو بکے ہوئے غداروں کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام غداروں کےلئے ایک قبل ازوقت انتباہ ہے کہ ان کے حلقوں میں ان کی کیا حیثیت رہ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں