وزیراعظم عمران خان کی جی ڈی پی گروتھ ریٹ میں اضافے پر مبارکباد

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے جی ڈی پی گروتھ ریٹ میں اضافے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کو 3 سال میں 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جی ڈی پی گروتھ سے روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا، ہماری اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بلومبرگ نے پیشگوئی کی کہ پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ کورونا وبا پھیلنے کے بعد سے پاکستان کونارملسی انڈیکس میں 3 سرفہرست ممالک میں شامل کیا گیا ہے، نارملسی انڈیکس زندگیوں اورملازمتوں کو بچانے کی نشاندہی کرتا ہے، دی اکانومسٹ نے بھی اپنے تازہ ترین نارملسی انڈیکس میں اسے تسلیم کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں