وزیراعظم عمران خان کا میاں چنوں واقعے کا نوٹس، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے میاں چنوں واقعے کا نوٹس لتے یوئے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کسی فرد یا گروہ کی جانب سے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہجوم کے تشدد کو نہایت سختی سےکچلیں گے، آئی جی پنجاب سے میاں چنوں واقعے کے ذمہ داروں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں