وزارت صحت کا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وزارت قومی صحت نے ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت قومی صحت نے ملازمین کو ویکسی نیشن کرانے کے لیے آخری وارننگ جاری کردی ہے۔

وزارت صحت کے مراسلے کے مطابق ملازمین کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی، 17 افسران، ملازمین نے تاحال ویکسی نیشن نہیں کرائی۔ ملازمین آج ویکسی نیشن کرا کر سرٹیفکیٹ جمع کرائیں۔

مراسلے کے مطابق نان ویکسینیٹڈ ملازمین 2 اگست سے غیر حاضر تصور ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں