واٹس ایپ کا سروس ڈاؤن ہونے پر وضاحتی بیان سامنے آگیا

پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ نے سروس کی بندش سے متعلق وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ لوگوں کی واٹس ایپ کے استعمال میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ ہم تمام معاملات کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے صارفین کو جلد اس بارے میں اپ ڈیٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ سمیت فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہیں۔ لوگوں کو مذکورہ ایپس کے استعمال مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں