مکہ ٹیرس کیس؛ بلڈر کو ایک ماہ میں نقشے کے مطابق عمارت بنانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں واقع عمارت مکہ ٹیرس کے بلڈر کو ایک ماہ میں نقشے کے مطابق عمارت بنانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں مکہ ٹیرس سے غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مکہ ٹریس کو مسمار کرنا شروع کردیا ہے ، 35 فیصد کام باقی ہے۔

ایس بی سی اے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ہمارا کام غیر قانونی حصے مسمار کرنا تھا عمارت کی بحالی کی ذمہ داری بلڈر کی ہے، ہم کالم بنائیں گے تاکہ چھت کو بچایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں