مولانا فضل الرحمن اور چینی سفیر کی ملاقات، خطے کی بدلتی صورت حال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست اور بااعتماد ساتھی ملک ہے۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں خطے کی بدلتی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست اور بااعتماد ساتھی ہے۔ پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری اور بڑے منصوبے لائق تحسین ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان چین دوستی کو سراہا۔

چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چین حکومت سی پیک کے لیے آپکی خدمات سراہتی ہے۔چین پاکستان کو اپنا دوسراگھر سمجھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں