محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود شدید سرد رہے گا۔
ملتان اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا، تاہم سکھر، لاڑکانہ ، خیرپور اور جیکب آباد میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کی توقع ہے۔گلگت بلتستان کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود موسم شدید سرد رہے گا۔گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہے گی۔
واضح رہے کہ آج ریکارڈ کیے گئے کم ازکم درجہ حرارت میں لہہ منفی 15، استور منفی 12، گوپس منفی 10، کالام منفی 08، اسکردومنفی 07، بگروٹ منفی 06، ہنزہ، دیر، پاراچنارمنفی04 اور مالم جبہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔