سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں لاقانونیت اور جبر قائم ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بستی پروچڑاں میں جامعہ مسجد کا افتتاح کرنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب لانے کے لیے مسجد و مدارس کا ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو تمام سود کے نظام کو ختم کریں گے ، اسلامی قانون نافذ کریں گے ، ہمارے تمام تر فیصلے قرآن و سنت کی روشنی میں مساجد میں بیٹھ کر حل کیے جائیں گے۔
سراج الحق نے کہا کہ انگریز کے قانون کو بدلنا ہوگا ، ملک میں لاقانونیت اور جبر قائم ہے۔
اس کے علاوہ جلسے میں سماجی و سیاسی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔