معین علی نے ثقلین مشتاق کو دنیا کا بہترین کوچ قرار دے دیا

انگلش ٹیم کے کھلاڑی معین علی نے ثقلین مشتاق کو دنیا کا بہترین کوچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کوچنگ کا اپنا ہی الگ انداز ہے۔

انگلش کرکٹر معین علی کا ایک پروگرام میں شرکت کے موقع پر ثقلین مشتاق کی کوچنگ سے متعلق سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ان کا سمجھانے کا انداز دوسرے کوچز کے مقابلے میں بالکل ہی مختلف ہے۔

معین علی کا کہنا تھا کہ میں ثقلین مشتاق کے سمجھانے کے انداز کو دیگر کوچز پر ترجیح دیتا ہوں جبکہ ان کا کوچنگ کا وژن بہت ہی شاندار ہے اور ان کا کوچنگ کے حوالے سے اپنا فلسفہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ثقلین مشتاق دنیا کے سب سے بہترین کوچ ہیں کیونکہ ان کا کوچنگ کا اپنا ایک انداز ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور دورہ بنگلایش میں قومی ٹیم کے ساتھ تعینات رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ثقلین مشتاق انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں بھی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ انہیں انگلش بورڈ نے اسپن بولنگ کوچ کی حیثیت سے شامل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں