فردوس عاشق کو ایک مرتبہ پھر وفاق میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ایک مرتبہ پھر وفاق میں اہم ذمہ داری کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں محکمہ بہبود آبادی کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے، فردوس عاشق اعوان وزیر اعظم کی معاون خصوصی کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات کی ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فیاض الحسن چوہان کو ایک مرتبہ پھر وزارت اطلاعات کی ذمہ داری دی جائے گی، فیاض الحسن چوہان پہلے بھی وزارت اطلاعات کی زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران فردوس عاشق کی خدمات کو سراہا۔

فردوس عاشق اعوان نے پنجاب میں خدمات سر انجام دینے میں تعاون پر وزیر اعلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سردار عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد اور شکریہ ادا کرتی ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آپ پنجاب میں سیاسی امور کی انجام دہی میں پارٹی کو معاونت کریں، وزیر اعظم آپ کو ذمہ داری دینا چاہتے ہیں اور چند روز میں حتمی فیصلہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں