فرانسیسی پیراگلائیڈر کا 8407 میٹر کی بلندی سے پیراگلائیڈنگ کا نیا عالمی ریکارڈ

فرانسیسی پیراگلائیڈر اینٹوئن جیرارڈ نے 8 ہزار 407 میٹر کی بلندی سے پیراگلائیڈنگ کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ فرانسیسی پیراگلائیڈر اینٹوئن جیرارڈ نے جولائی کے وسط میں براڈ پیک کو سر کرنے کے بعد 8 ہزار 407 میٹر کی بلندی سے پیرا گلائیڈنگ کی۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ انہوں نے پاکستان میں کسی بلند مقام سے پیراگلائیڈنگ کا ریکارڈ بنایا۔

اس سے پہلے اینٹوئن جیرارڈ نے 2018 میں براڈ پیک پر 8 ہزار 156 میٹر کی بلندی سے پیراگلائیڈنگ کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں