عمران اشرف کی ٹوئٹر پر بڑی کامیابی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عمران اشرف اداکاری کی دُنیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود عمران اشرف کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد وہ بھی پاکستان کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

اپنی اس کامیابی پر عمران اشرف نے اپنے فالوورز کے لیے ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

عمران اشرف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے مقبول ترین کرداروں کی ایک تصویر شیئر کی جس میں موسیٰ کا کردار سرِ فہرست ہے۔


اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ایک لاکھ فالوورز ہونے پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہیں۔‘

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’بھولا، موسیٰ، شامو، ریحان، اور 60 باقی کردار جن میں سے کافی ایسے ہیں جو آپ کو یاد بھی نہیں کیونکہ ان کا دورانیہ چند سینز کا تھا آپ لوگوں کے ساتھ کا شکریہ۔‘
عمران اشرف نے لکھا کہ ’آئندہ بھی کوئی اداکار آپ کو قابل لگے تو ایسے ہی سپورٹ کیجیے گا کیونکہ آپ کی سپورٹ ہی اداکار کو لیڈ بنا سکتی ہے۔‘

واضح رہے کہ رواں سال ہی جون میں عمران اشرف نے ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ تصدیق شدہ کروایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں