علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: طلبہ کے مابین “تقریری مقابلے “کا انعقاد

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے سکولز اور کالجز کے طلباء و طالبات کے مابین ‘کیا ہم تحریک پاکستان کے بنیادی مقاصد پر عمل پیرا ہیں ‘کے موضوع پر ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسز کے زیر اہتمام تقریری مقابلے کا انعقاد ہوا۔بچوں بچیوں نے اپنی تقریروں کے ذریعے بہت خوبصورت انداز میں تحریک پاکستان کے بنیادی مقاصداجاگرکئے اور تقاریر میں طلباء و طالبات نے واضح کیا کہ ہم تحریک پاکستان کے بنیادی مقاصد پر عمل پیرا ہیں تب ہی آج پاکستان تمام شعبہ جات میں ترقی کے راستے گامزن ہے۔

تقریری مقابلے میں 32طلباء و طالبات نے شرکت کی جس میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن بالترتیب ھرین راشد عباسی، محمد آیاز اور خدیجہ ناصر نے حاصل کی۔ججز کے فرائض انجام دینے والوں میں ڈاکٹر صفدر رشید، ڈاکٹر قاسم یعقوب اور ڈاکٹر عبدالستار ملک شامل تھے۔ ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ ایڈوائزری اینڈ کونسنلگ کے ڈائریکٹر، رانا طارق جاوید نے تقریری مقابلے کے انعقاد کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ تقریری مقابلے کا مقصد نوجوان نسل کو پاکستان کے قیام کے اغراض و مقاصداور تاریخی پس منظر سے آگاہ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں نے تقاریر میں تحریک پاکستان کے بنیادی مقاصداجاگر کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔ رانا طارق جاوید نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو قیام پاکستان کا مفہوم سمجھانے کے لئے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اگست کے پورے ماہ کو جشن آزادی کے طور پر منانے کی ہدایات دی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اِن ہدایات کی روشنی میں یونیورسٹی کے رجسٹرار، راجہ عمر یونس کی مشاورت سے روزانہ کی بنیاد پر تقاریب شیڈول دئیے گئے تھے جن میں آگاہی واک، ویبنارز، ملی نغموں کا مقابلہ، پرچم کشائی، کیک کٹنک اور شجرکاری کے تقاریب منعقد ہوچکے ہیں جبکہ بچوں کے مابین کوئز، پینٹنگ، مضمون نویسی کے مقابلہ جات اور تقسیم انعامات کے تقاریب ابھی ہونی ہیں۔


شعبہ فاصلااتی و جاریہ تعلیم کے چئیرمین، ڈاکٹر اجمل نے نہایت احسن انداز میں تحریک پاکستان کے مقاصد کواجاگر کرنے پر طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کیں۔انہوں نے کہاکہ بچوں میں مٹی سے پیار کا ج ذبہ دیکھ کر یقین ہوگیا کہ آنے والا وقت روشن ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں