کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کرنسی ڈیلر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کو تحویل میں لے لیا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ظفر پراچہ کو تحقیقات کے لیے تحویل میں لیا گیا اور ان سے غیر ملکی زرمبادلہ کی غیرقانونی خرید و فروخت پر پوچھ گچھ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ظفر پراچہ کو ایف آئی اے نے تاحال گرفتار نہیں کیا تاہم ان کی گرفتاری کا فیصلہ اُن کے جوابات سن کر کیا جائے گا۔
ظفر پراچہ کے خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ظفر پراچہ کو نرسری آفس سے شام 5 بجے حکام اپنے ہمراہ لے گئے اور ظفر پراچہ نے کال کر کے اہلخانہ کو تحویل میں لینے کے حوالے سے آگاہ کیا۔