پنجاب میں شدید دھند کے باعث لاہور لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا ہے جس کے وجہ سے اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
حکام کی جانب سے مسافروں کو اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرکے ائیرپورٹ آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ حدنگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیازبیگ سےشیخوپورہ تک بند کردی گئی ہے جبکہ موٹر وے ایم 3 فیض پورسے رجانہ اور موٹروے ایم 11محمودبوٹی سے سمبڑیال تک بند ہے۔
دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں ہلکی برف باری ہوئی جبکہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔