سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا ماسک استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ

راولپنڈی چیف ٹریفک آفیسر رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ کرونا وائرس پھیلاﺅ کے پیش نظر بغیر ماسک موٹر سائیکل گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اب موٹر سائیکل یا گاڑیوں میں ماسک استعمال نہ کرنے والوں کو چالان دیے جائیں گے۔

چالان کرنے کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا ہے۔

ہم انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

موٹر سائیکل میں پر سنگل سوار ہونے کی صورت میں چالان نہیں ہو گا ۔

کار میں دو یا دو سے زائد افراد کے لیے ماسک کا استعمال ضروری ہے۔

پبلک سروس گاڑیوں میں تمام لوگوں کے لیے ماسک کا استعمال ضروری ہو گا۔

کرونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے ہمیں انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

کرونا وائرس کے خلاف جنگ کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی ہر طرح سے کرونا وائرس سے خاتمہ کے لیے پر عزم ہے۔

ہماری کوشش ہے کہ اس ان دیکھی وبا ءسے اپنے ملک اور اپنے لوگوں کو بچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں