سندھ ہائیکورٹ نے ایم پی آر کالونی میں غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والی پانچ منزلہ عمارت کو گرانے کا حکم دےدیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں ایم پی آر کالونی میں غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والی پانچ منزلہ عمارت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی عمارت کی تعمیر سے متعلق رپورٹ جمع کرائی .
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایم پی آر کالونی میں تعمیر ہونے والی عمارت کی کوئی منظوری نہیں لی گئی تھی ، علاقہ کچی آباد گوٹھ آباد سکیم میں آتا ہے جہاں ایسی تعمیرات کی اجازت ہی نہیں، اپنچ منزلہ عمارت کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ قوانین کے خلاف ہے ۔
عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ڈیڑھ ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے ایم پی آر کالونی میں غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والی عمارت کی رجسٹریشن سے بی روک دیا اور کے الیکٹرک ، ایس ایس جی ، واٹر بورڈ کو عمارت کے کنکشن فراہم کرنے سے روک دیا۔