سلامتی کونسل میں مؤقف پیش کرنے کی اجازت تک نہ ملنا بڑی سفارتی ناکامی ہے، مصطفیٰ نواز

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہاہےکہ سلامتی کونسل میں پاکستان کو مؤقف پیش کرنے کی اجازت تک نہ ملنا بڑی سفارتی ناکامی ہے۔

اپنے بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ بند کمروں میں بنائی گئی پالیسیوں نے پاکستان کو ایک خطرناک مقام پر لا کھڑا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ شنید ہے کہ سکیورٹی ایڈوائزر معید یوسف کا امریکا کا دورہ بھی ناکام رہا، خدا نہ کرے کہ وہ وقت آئے کہ پاکستان کو پابندیوں کاسامنا کرناپڑے لہٰذا ہمیں پریسلر امینڈمنٹ جیسی پابندیوں کی تاریخ کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہناتھاکہ حالات کاتقاضاہےکہ حکومت اورعسکری قیادت پارلیمان کوحقیقی صورتحال سےآگاہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں