محکمہ تعلیم سندھ نے 12 گاڑیوں کی واپسی کیلئے چیف سیکرٹری سے مدد طلب کرلی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر کے پاس دو سرکاری گاڑیاں ہیں جبکہ سابق وزیر تعلیم سعید غنی نے بھی ایک گاڑی واپس نہیں کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق اسپیشل سیکرٹر ی رفیعہ حلیم کے پاس بھی ایک گاڑی ہے اور سابق وزیر کے اسٹاف افسر کے پاس بھی ایک گاڑی ہے۔
ذرائع کے مطابق نثار کھوڑو کے ذاتی پی آر او کے پاس بھی محکمے کی ایک گاڑی موجود ہےجس کے پیٹرول اخراجات بھی محکمہ تعلیم ادا کرتا تھا۔