سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود آج پاکستان کا دورہ کریں گے

سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف آج پاکستان کا دورہ کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے دورے کے دوران پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف حکومتی اورسیکیورٹی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ، ملاقات میں سعودی عرب میں پاکستانیوں کی رہائی اور دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔

وزارت داخلہ کے مطابق سعودی وزیر داخلہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقاتیں کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں