سعودی شاہ سلمان سے امریکی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

سعودی میڈیا نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکا کے صدر جو بائیڈن کے درمیان فون پر ہونے والی اس گفتگو کی تصدیق کی ہے۔

ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دونوں سربراہاں کے درمیان سعودی عرب میں شہری اہداف کے خلاف حوثیوں کی کارروائیوں اور علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سعودی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تعاون کے فروغ اور خطے میں استحکام کی ضرورت پر گفتگو بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں