سرچ انجن گوگل 23 برس کا ہو گیا، نیا ڈوڈل جاری

سیکنڈوں میں مطلوبہ معلومات ڈھونڈ کر دینے والا دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن ’گوگل‘ 23 برس کا ہوگیا۔

اپنی 23ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے نیا ڈوڈل بھی جاری کیا ہے۔

سرچ انجن گوگل دنیا بھر میں ایک سو پچاس سے زائد زبانوں میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد صارف گوگل سروسز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

خیال رہے گوگل کا قیام 1996 میں عمل میں آیا تھا۔ گوگل کو کیلیفورنیا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے دو طالب علموں لیری پیج اور سرجی برین کی جانب سے تیار کیا گیا تھا جو آج دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سرچ انجن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں