29 ویں منزل سے گِر کر ہلاک ہونے والی سابق مِس امریکا چیزلی کرسٹ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ سامنے آگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیزلی کرسٹ کی موت کی وجہ خودکشی ہے۔
نیویارک سٹی آفس آف چیف میڈیکل ایگزامینر کے مطابق31 جنوری کو چھلانگ لگانے والی چیزلی کرسٹ کی موت کو سرکاری طور پر خودکشی قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پوسٹ مارٹم سے قبل ہی یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ چیزلی کرسٹ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کی ہے۔
30 برس کی عمر میں 29 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی سابقہ مِس امریکا اور تفریحی خبروں کے پروگرام ’ایکسٹرا‘ کی نمائندہ چیزلی کرسٹ نے موت سے پہلے آخری انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی تھی۔
بعد ازاں چیزلی کرسٹ نے خودکشی سے قبل کمرے میں ایک نوٹ چھوڑا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنا سب کچھ والدہ کے نام کرتی ہیں۔
چیزلی کو پہلی سیاہ فام ʼمس یو ایس اے‘ کا اعزاز حاصل تھا، وہ ایک ڈویژن ایتھلیٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک وکیل بھی تھیں۔
چیزلی ایک سابق ڈویژن ون ایتھلیٹ تھیں، انہوں نے مئی 2019 میں مس یو ایس اے کا مقابلہ جیتا تھا، اور اس سال مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیا۔
جب چیزلی کو تاج پہنایا گیا تو انہوں نے تاریخی فتح اپنے نام کی، اُس برس پہلی بار، تین سیاہ فام خواتین مس یو ایس اے، مس ٹین یو ایس اے اور مس امریکا بنی تھیں۔