روزگار کی فراہمی اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر  سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ روزگار کی فراہمی اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اور چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی ملاقات ہوئی جس میں علی امین گنڈا پور نے جامع اصلاحات ایجنڈے کی تشکیل پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو مبارکباد دی۔

ملاقات میں روزگار کی فراہمی، شفافیت، تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر  سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ روزگار کی فراہمی اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ترجیح ہے، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کیمطابق آزادکشمیر کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں