مالز، گھر اور دفاتر کے بعد اب ایئر کنڈیشنڈ شہر کا منصوبہ بھی پیش کر دیا گیا ہے۔
اسٹارٹ اپ پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایئر کنڈیشنڈ شہر بنانے کا اعلان کیا ہے۔
یو اے ای کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المتوم نے اعلان کیا ہے کہ وہ 48 ملین مربع فٹ پر مشتمل علاقے میں ایک ایسا شہر بنائیں گے جو مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ہوگا۔
شیخ محمد بن راشد کا مزید کہنا تھا کہ اس شہر میں شاپنگ مالز، تفریح اور انڈور تھیم پارک سمیت زندگی کے تمام وسائل دستیاب ہونگے.
یہ تھیم پارک شدید گرمی کے دنوں میں بھی ہر چیز کو ٹھنڈا رہے گا۔
United Arab Emirates Has Plans And Vision Of Building Earth's First Air-Conditioned City In Dubai Soon!! pic.twitter.com/4Ew1KrzHfT
— ᵍᵘᵈⁿⁱᵗᵉ 🇬🇭 (@DeBoyRex) November 4, 2021