حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین کی بوسٹر ڈوز کیلئے فیس مقرر کر دی

این سی او سی نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کیلئے چارجز مقرر کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے بوسٹر ڈوز کیلئے فی خوراک 1270 روپے فیس مقرر کر دی گئی ہے ، بیرون ممالک سفر کرنے والوں کیلئے اضافی دڈوز کا آغاز کیا جارہاہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 120 افراد انتقال کر گئے ہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 61 ہزار 306 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4191 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مثبت کیسز کی شرح6.83 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں