یمن کے حوثی باغیوں کا متحدہ عرب امارات پر ڈرون حملوں کا دعویٰ ، اماراتی پولیس نے ابوظہبی میں آگ لگنے کے دو واقعات ممکنہ طور پر ڈرون حملوں کی وجہ سے ہونے کی تصدیق کر دی۔
پولیس کے مطابق ابوظہبی میں دو جگہ آگ ممکنہ طور پر مشتبہ ڈرون حملوں سے لگی ہے، ایک آگ مصفحہ صنعتی علاقے میں تین فیول ٹینکر پھٹنے سے لگی جبکہ آگ لگنے کا دوسرا واقعہ ابوظہبی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نئی تعمیراتی سائٹ پر ہوا۔
آگ لگنے کے دونوں واقعات میں کوئی نقصان نہیں ہوا، ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے والی جگہوں سے چھوٹے طیارے کے ٹکڑے ملے ہیں جو ڈرون کے ہو سکتے ہیں۔