تین منزلہ بلڈنگ اچانک زمین بوس، ویڈیو وائرل

بھارتی شہر بنگلورو میں 3 منزلہ منزلہ اچانک زمین بوس ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کستوری نامی علاقے میں پیش آیا جہاں تین منزلہ بلڈنگ اچانک گرپڑی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنیاد کمزور ہونے کے باعث عمارت ایک جانب جھک چکی تھی جس کے بعد فوراً رہائش پذیر افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری ہوئیں۔

تمام رہائشیوں نے موقع پر عمارت خالی کر دی جس کے بعد بلڈنگ منہدم ہوگئی ،اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔

ویڈیو میں لوگوں کو بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے،متعلقہ اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں جبکہ عمارت کے ملبے کو بھی ہٹایا جارہا ہے۔

ابتدائی طور پر کہا گیا ہے کہ عمارت کی تیاری میں استعمال ہونے والا مٹیریل غیر معیاری تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں