حکومت سندھ نے یکم مارچ (کل) شب معراج کے موقع پر سندھ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان کردیا۔
سیکریٹری تعلیم سندھ غلام اکبر لغاری کے مطابق اس سال بھی شب معراج نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی، محکمہ تعلیم سندھ نے یکم مارچ کو شب معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صوبے کے تمام سرکاری و نجی سکول ایک دن کےلئےبند رہیں گے۔
سیکریٹری تعلیم سندھ نے مزید کہاکہ محکمہ تعلیم کی طرف سے طے کردہ سالانہ سرکاری چھٹیوں کی منظوری اسٹیئرنگ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں بھی دی گئی۔