بھارت کا پاکستان کو خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار

اسلام آباد:بھارت نے پاکستان کو خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا ۔

بھارت کی جانب سے مذہبی رواداری پر وار کا ایک اور فیصلہ سامنے آیا ہے، بھارتی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے پرواز کو جے پور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

پی آئی اے خصوصی پرواز کو کل صبح کراچی سے لاہور اور لاہو ر سے جے پور جانا تھا اور پی آئی اے نے کل 29جنوری کو کراچی سے جے پور کیلئے خصوصی پرواز شیڈول کی تھی۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پرپاکستان اور بھارت ہندویاتریوں کو ایک دوسرے کے ملکوں میں مقدس مقامات کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا ،جس کیلئے کراچی سے جے پور 160 یاتریوں کیلئے پی آئی اے نے خصوصی پرواز پی کے 6270 پلان کی تھی۔

ذرائع کے مطابق خصوصی پرواز کو کراچی سے بھارتی شہر جے پور کیلئے کل صبح 7 بجے روانہ ہونا تھا اور جے پور کے ایئرپورٹ پردوپہر12بجے لینڈ کرناتھا۔

پی آئی اے حکام نے بھارتی حکومت کی جانب سے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کی تصدیق کردی ۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی بھارت نے پی آئی اے کی نئی دلی کیلئے پرواز کواجازت نہیں دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں