بپی لہری کی آخری رسومات ادا، بیٹی کا رو روکا برا حال، ودیا بالن بھی آنسو نہ روک سکیں

بھارت کے معروف موسیقار وگلوکار بپی لہری کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بپی لہری کی آخری رسومات ممبئی کے علاقے جوہو کے ایک شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں جس میں ان کے اعِزّا اور بالی وڈ سمیت مختلف بھارتی شخصیات نے شرکت کی۔

بپی لہری کی آخری رسومات میں جن معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی ان میں گلوکارہ الکا یاگنک،گلوکار میکا سنگھ، اداکارہ ودیا بالن، روپالی گنگولی اور اداکار اور کامیڈین سنیل پال شامل ہیں۔

معروف گلوکار اور موسیقار کی آخری رسومات میں ان کے مداح شدید افسردہ نظر آئے، بپی لہری کی بیٹی ریما زارو قطار روتی رہیں اور رو رو کر ان کا برا حال ہوگیا، بپی لہری کے بیٹے بپا بھی شدید افسردہ نظر آئے۔

آخری رسومات میں شریک اداکارہ ودیا بالن بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کے بھی آنسو چھلک پڑے، میڈیا نے ودیا بالن سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم غم کی شدت کے باعث ان کی آواز رندھ گئی اور وہ بات نہ کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں