بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے مہینے میں داخل ہو گئی ہے، سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز مسلسل بند ہیں، کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے مطالبات کے حق میں 9 فروری کو سول اسپتال کوئٹہ سے گرینڈ احتجاجی ریلی نکال کر ریڈ زون جانے اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی دی ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے چیرمین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے اپنے بیان میں کہا کہ ینگ ڈاکٹرز پچھلے چار مہینوں سے احتجاج پر بیٹھے ہیں، حکومت معاملات حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔
حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے منگل یکم فروری تک کی مہلت مانگی تھی، مدت پوری ہوئی مگر حکومت نے مذاکرات کیلئے نہ میٹنگ بلائی اور نہ ہی رابطہ کیا.