بارش برسانےوالا سسٹم ایران سے بلوچستان میں داخل،چمن میں گرج چمک کے ساتھ بارش،نشیبی علاقےزیرآب آگئے۔
چمن شہر اور کوژک ٹاپ پر طوفانی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کیساتھ شدید دھند نے کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمدورفت کو بھی متاثر کردیاہے ۔
محکمہ موسمیات نے صبح کے اوقات میں بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔
اس کے علاوہ کراچی میں آج اور کل صبح کےوقت ہلکی دھندرہنےکاامکان ہے۔