اے این ایف کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے مٹیاری میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی بھٹ شاہ سٹی مٹیاری میں کی گئی جبکہ دوران تلاشی 2 عدد سوزوکی کاروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہیں۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ 141 کلوگرام چرس دونوں گاڑیوں میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق دوران کارروائی نصیرآباد کے رہائشی میر موہد اور غلام رسول نامی دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ ہفتے قبل بھی اینٹی نارکوٹکس فورس راولپنڈی کی جانب سے تعلیمی اداروں میں طلباء کو نشہ آور گولیاں فراہم کرنے والے ملزم کے خلاف کارروائی کی تھی۔

کارروائی کے نتیجے میں ضلع ہنگو کے رہائشی رفیع اللہ نامی کے قبضے سے 180 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرلی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں