آزاد کشمیر کی وادی نیلم اور وادی لیپہ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں گزشتہ رات سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
مظفرآباد شہر سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمایت کے مطابق بارش اور برفباری آج دن بھر جاری رہنے کا امکان ہے۔
مری اور گردونواح میں برفباری اور سرد ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
برفباری کی پیشگوئی پر محکمہ ہائی وے سمیت تمام ادارے الرٹ ہیں، سانحہ مری کے بعد ابھی تک یہاں کی رونقیں بحال نہ ہو سکیں۔
دوسری جانب، لاہور کے مختلف علاقوں ہربنس پورہ، لکشمی چوک، مال روڈ، کینال روڈ، گلبرگ، جیل روڈ و دیگر علاقوں میں بارش سے سردی میں اضافہ اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
دوسری جانب، لاہور کے مختلف علاقوں ہربنس پورہ، لکشمی چوک، مال روڈ، کینال روڈ، گلبرگ، جیل روڈ و دیگر علاقوں میں بارش سے سردی میں اضافہ اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ 24گھنٹے جاری رہے گا۔
کراچی میں رات سے چلنے والی گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح ہوا کی رفتار میں کچھ کمی واقع ہوئی لیکن گرد آلود ہوائوں کا سلسلہ آج شام تک حاری رہے گا.