انڈونیشیا کے دارالحکومت کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

انڈونیشیا نے اپنا دارالحکومت بدلنے کا فیصلہ کیا ہے، دارالحکومت جکارتہ کو’نوسانترا‘ میں بدلنے کی تجویز کی ہے جسکا مطلب ’آرکی پیلیگو‘ یعنی ’جزائر کا بڑا مجموعہ‘ ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جکارتہ کو دو ہزار کلو میٹر شمالی میں واقع صوبے مشرقی کلیمانتن میں منتقل کیا جارہا ہے۔

جکارتہ کو درپیش سنگین ماحولیاتی چیلنجز کے پیش نظر انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو نے 2019 میں پہلی بار دارالحکومت کی تبدیلی کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

لیکن یہ منصوبہ بھی عالمی وباء کا شکار ہوگیا جس کے باعث اب دارالحکومت کو 2024 میں منتقل کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ کی آبادی والے شہر پر دباؤ کم ہوگا جب دارالحکومت کی منتقلی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ جکارتہ کو ایک ڈوبنے والا شہر قرار دیا گیا ہے کیوںکہ جکارتہ مسلسل سیلاب اور زیر زمین سے بے تحاشہ پانی نکالنے کی وجہ سے دنیا میں تیزی سے ڈوبنے والا شہر بن گیا ہے، جکارتہ کا شمالی حصہ 25 سینٹی میٹر سالانہ شرح سے ڈاوب رہا ہے۔

انڈونیشیا کے نیشنل ڈویلپمنٹ پلاننگ کے وزیر سوہارسو مونوارفا کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے صدر نے 80 ناموں میں سے نوسانترا کو منتخب کیا ہے کیوںکہ نوسانترا عالمی سطح پر جانا جاتا ہے اور انڈونیشیا کے جغرافیے کی عکاسی کرتا ہے۔

دوسری جانب لوگوں نے نوسانترا کے نام پر تشویش کا اظہار کیا ہے، انکا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے لیے نوسانترا کا نام کنفوژن میں ڈالنے والا ہے کیونکہ یہ پوری ’آرکی پیلیگو‘ قوم کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ نیا دارالحکومت کلیمانتن میں بنایا جا رہا ہے جبکہ اسے قدیم جاوینیز اصطلاح ’نوسانترا‘کا نام دیا جا رہا ہے۔

ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے شمالی کلیمانتن میں آلودگی میں اضافے اور اورنگوتین بندروں، سن بیئرز اور لمبی ناک والے بندروں سمیت جنگلی حیات کے مسکن کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ دارالحکومت کی منتقلی کے بعد بھی جکارتہ معاشی و تجارت کا مرکز رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں